ویب نیوز ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جو 19 جنوری تک برقرار رہے گا، اور 20 جنوری سے اس کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جس سے 21 جنوری سے زیادہ علاقوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔
🌧️ 19 جنوری
گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی برفباری متوقع ہے۔
❄️ 18 تا 20 جنوری
مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
🌦️ 20 تا 23 جنوری
گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
☔ پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
❄️ 20 تا 23 جنوری
مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، وادی نیلم، باغ، حویلی اور راولا کوٹ علاقوں میں شدید برفباری بھی متوقع ہے۔
🌧️ 21 اور 22 جنوری
بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔
🌧️ 22 اور 23 جنوری
سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں درمیانی سے شدید برفباری بھی متوقع ہے۔


